افغانستان میں 2017 میں 5500 امریکی فوجی فرائض ادا کریں گے

چودہ سال سے افغانستان میں مقیم متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ 2017 تک امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے ۔

392927
افغانستان میں 2017 میں 5500 امریکی فوجی فرائض ادا کریں گے

چودہ سال سے افغانستان میں مقیم متحدہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ 2017 تک امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے ۔
اسوقت 9800 امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں لیکن5500 اپنے فرائض کو جاری رکھیں گے ۔ ان فوجیوں کو فوجی تربیت اور لوجسٹک امداد کی غرض سے کابل بغرام ،جلال آباد اور قندھارمیں تعینات کیا جائے گا ۔ امریکہ نے اس سے پہلے 2017 میں فوجیوں کی تعداد کو ایک ہزار تک کم کر دینے کا اعلان کیا تھا لیکن افغانستان میں حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے طالبان حملوں کیوجہ سے اب اس تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں