بھارت:چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ملزم رکن اسمبلی نکلا

گزشتہ روز ملزم سیاست دان کا نام گوپی ناتھ داس بتایا گیا ہے کہ جو تیل کی دولت اور چائے کی پیداوار کے لیے مشہور شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی کا رکن ہے

388104
بھارت:چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ملزم رکن اسمبلی نکلا

شمال مشرقی بھارت میں ایک منتخب رکن پارلیمان کو ایک چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
آسام کی ریاستی اسمبلی کا یہ رکن ستمبر کے مہینے کے اوائل سے روپوش تھا۔
خبر کے مطابق  ملزم سیاست دان کا نام گوپی ناتھ داس ہے جو تیل کی دولت اور چائے کی پیداوار کے لیے مشہور شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی کا رکن ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم گوپی ناتھ داس پر الزام ہے کہ وہ اپنی ایک 14 سالہ ملازمہ کو اپنی گاڑی میں ریپ کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف چھان بین ایک مہینے سے جاری تھی۔
اس دوران آسام میں طلبہ نے حکام پر سرد مہری اور کسی بھی کارروائی کے فقدان کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی شروع کر دیے تھے۔
پولیس کے مطابق اس نابالغ ملازمہ کی طرف سے اپنے خلاف جنسی زیادتی کا الزام لگائے جانے کے بعد ملزم گوپی ناتھ داس روپوش ہو گیا تھا لیکن مقامی پولیس نے باالاخرگوپی ناتھ داس کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔
پولیس کے بقول ملزم گوپی ناتھ داس کو ریاست کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی سے گرفتار کیا گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے تین مختلف رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر تلاشی لی گئی۔
ملزم کی عمر 55 اور 60 برس کے درمیان بتائی گئی ہے اور اس کے خلاف بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں