بھارتی مسلمان کی ایمانداری،لاکھوں روپے واپس کر دیئے
بھارت کے ایک نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے
بھارت کے ایک نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد دکن کے علاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے اپنا کارڈ ڈالا تو مشین سے اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انہیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔ حیدرآباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ