چین میں ساؤڈیلور سمندری طوفان کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

شین ہوا خطر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے مشرق میں جیاجانگ صوبے میں انے والے سمندری طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 14 افراد ہلاک جبکہ چار افراد لاپتہ پوگئے ہیں۔ چین کے فیوجیان اور زی جیانگ صوبے اس طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ان صوبوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مٹی کے کئی تودے گرے

321016
چین میں ساؤڈیلور سمندری طوفان کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

چین میں ساؤڈیلور سمندری طوفان کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شین ہوا خطر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے مشرق میں جیاجانگ صوبے میں انے والے سمندری طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 14 افراد ہلاک جبکہ چار افراد لاپتہ پوگئے ہیں۔
چین کے فیوجیان اور زی جیانگ صوبے اس طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ان صوبوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مٹی کے کئی تودے گرے۔
طوفان کے باعث دس لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ حکام کے مطابق 250,000 لوگوں کو ان کے گھر سے بحفاظت منتقل کر دیا گیا۔
یہ طوفان ہفتہ کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تائیوان سے ٹکرایا جس سے 30 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور کئی درخت گر گئے۔ کچھ علاقوں میں بجلی اتوار تک بھی بحال نہیں ہو سکی۔
تائیوان میں عموماً گرمیوں کے آخر اور خزاں کے شروع میں طوفان آتے رہتے ہیں مگر حکام کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنے زیادہ لوگوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے۔ طوفان کے باعث درخت گر گئے، کھمبے ٹیڑھے ہو گئے اور 300 سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں