برطانیہ میں سکھوں کے مظاہرے
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سکھوں کی جانب سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے جن پر ہندوستان میں 'سکھ سیاسی قیدیوں' کی رہائی کے مطالبات درج تھے
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سکھوں کی جانب سے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے جن پر ہندوستان میں 'سکھ سیاسی قیدیوں' کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے سکھ رہنما باپو سورت سنگھ خالصہ کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
سورت سنگھ خالصہ نے 6 ماہ سے ہندوستان میں بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اور وہ بھی حکومت سے سکھ سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج میں مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔
مظاہرے کا اہتمام برطانیہ میں سکھوں کی بڑی تنظیم سکھ فیڈریشن (یو کے) نے کیا تھا۔
سکھ فیڈریشن (یو کے) کے چیئرمین بھائی امریک سنگھ نے اس موقع پر بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیکریٹری خارجہ فلپ ہموند سے ہندوستان کے ساتھ جیلوں میں موجود اپنی سزاء کی مدت پوری کرنے والے سکھ سیاسی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ فوری طور پر اٹھایا جائے۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ