افغان فوجی جرنیل منشیات کا اسمگلر نکلا
افغان پولیس نے فوج کے ایک جرنیل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں بیس کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے
افغان پولیس نے فوج کے ایک جرنیل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں بیس کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
اس گرفتاری کی کابل میں پولیس کے علاوہ ملکی وزارت دفاع کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
کابل میں وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے آج صحافیوں کو بتایا کہ افغان آرمی کے اس گرفتار کیے گئے بریگیڈیئر جنرل کا نام عبدالسمیع ہے اور وہ شمالی صوبے بلخ میں فوجی بھرتی کے ایک مرکز کا کمانڈر ہے۔
افغان آرمی کے اس جرنیل کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب پولیس نے آرمی کے ایک ٹرک میں سفر کے دوران اس جنرل، اس کے فوجی محافظ اور ڈرائیور کو روکا تو اس ٹرک میں سے بیس کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718345887)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718345887)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ