جنوبی کوریا میں میرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی سانس کی متعدی بیماری میرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے

309909
جنوبی کوریا میں  میرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی سانس کی متعدی بیماری میرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 160 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔
جنوبی کوریا میں اس وائرس کیخلاف جدوجہد میں کامیابی ہوئی ہے اور قرانطینہ میں لیے جانے والے افرادکی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دریں اثناء تھائی لینڈ میں بھی ایک 75 سالہ بزنس مین میرس وائرس کا شکار ہو اہے ۔وہ چند روز پہلے عمان سے واپس آیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں