شیخ حسینہ نے نریندر مودی کو سقوط ڈھاکہ کی تصویر پیش کی

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے نریندر مودی کو سقوط ڈھاکہ کی تصویر تحفے میں پیش کر کے پاکستان کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا

298582
شیخ حسینہ نے نریندر مودی کو سقوط ڈھاکہ کی تصویر پیش کی

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اپنے بیان میں سقوط ڈھاکہ میں بھارت کے عمل دخل کا اعتراف کیا ہے۔
نریندر مودی کے اس بیان کے بعد پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار اور بین الاقوامی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آج بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مودی کو 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ہتھیار پھینکنے کی تصویر پیش کر کے پاکستان کے اس زخم پر مزید نمک چھڑک دیا ہے۔
واضح رہے کہ 1971 کی جنگ میں جنرل نیازی نے اپنے 93000 جوانوں کے ساتھ بھارتی مسلح افواج اور مکتی باہنی کی گوریلا فورس کے سامنے ہتھیار پھینکے۔ اس موقع پر جنرل نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ہتھیار مغربی پاکستان کی ملٹری ہائی کمانڈ کے جرنیل یحیٰ خان کے حکم پر پھینکے۔
مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگا بندو میموریل عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں