بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک
بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی ۔کشتی میں 150مسافرسوار تھے۔
بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی ۔کشتی میں 150مسافرسوار تھے۔ اس حادثے میں 48افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ 50 مسافروں کو بچالیا گیا ۔تیز لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ یہ حادثہ ڈھاکا سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے پدما میں پیش آیا۔ یہ کشتی راجبری کے علاقے دولت دیا سے پتیوریا جا رہی تھی۔ پولیس نے سامان بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے کر عملے کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشتی اس جگہ ڈوبی ہے جہاں دریا کی گہرائی 20 فٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں آبی گزرگاہوں کا ایک وسیع نظام ہے اور حفاظتی نظام ناقص ہے اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہیں ۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ