خالدہ ضیا کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر ہوسکتا ہے:بنگلہ وزیر

بنگلہ دیشی حکام نے حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے خلاف قتل کے الزامات عائد کرنے کی دھمکی ہے اس کے علاوہ اُن کے نائب کو بھی تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے

176589
خالدہ ضیا کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر ہوسکتا ہے:بنگلہ وزیر

بنگلہ دیشی حکام نے حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے خلاف قتل کے الزامات عائد کرنے کی دھمکی ہے اس کے علاوہ اُن کے نائب کو بھی تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب گزشتہ روز خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چار کارکن ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
خالدہ ضیا آج کل ڈھاکہ میں اپنی جماعت کے دفتر میں نظر بند ہیں اور اس عمارت کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
گزشتہ روز ہی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا تھا کہ خالدہ ضیا ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں جبکہ ایک حکومتی وزیر نے بیان دیا ہے کہ خالدہ ضیاپر قتل کے الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ا
ُن کی مراد اُس واقعے سے ہےجس میں اسلحہ ڈپو پر حملے کے دوران تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں