افغانستان میں خود کش حملہ ،9 افراد ہلاک 10 سے زائد زخمی
افغانستان کے صوبہ بغلان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے میں نو افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
افغانستان کے صوبہ بغلان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے میں نو افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔فی الحال اس حملے کی ذمہ داری کسی شخص یا تنظیم نے مول نہیں لی ہے لیکن یہ خیال قوی ہے کہ یہ حملہ طالبان نے کیا ہے ۔
افغانستان صوبہ پکٹیا میں گذشتہ ہفتے والی بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔دریں اثناء محکمہ پولیس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یکے بعد دیگرے حملوں کیوجہ سے استعفیٰ پیش کرنے والے کابل کے پولیس انسپیکٹر کے استعفے کو قبول نہیں کیا گیا ہے وہ اپنے فرائض کی آدائیگی کو جاری رکھیں گے ۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک
صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
راجکوٹ میں واقع لُونا پارک میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے