افغانستان میں بم حملہ
افغانستان میں بم حملے میں کابل پولیس ڈائریکٹر کے پرائیویٹ سیکرٹری کو ہلاک کر دیا گیا
افغانستان میں بم حملے میں کابل پولیس ڈائریکٹر کے پرائیویٹ سیکرٹری کو ہلاک کر دیا گیاہے۔
کابل پولیس ڈائریکٹر جنرل ظاہر ظاہر نے جائے وقوعہ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صبح کے وقت پولیس ڈائریکٹریٹ کی عمارت میں ان کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری ہلاک ہو گئے ہیں۔
ظاہر نے کہا کہ" تحقیقات جاری ہیں، ہمارے خیال میں دھماکہ دفتر کے قریب نصب بم کا یا خود کش حملے کا نتیجہ ہے، تاہم اس بارے میں ابھی ہاارے پاس حتمی معلومات موجود نہیں ہیں"۔
نام کو خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ حملہ ایک فوجی یونیفارم میں ملبوس حملہ آور نے کیاہے۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ