صوبہ ہرات اور بلخ میں طالبان کے حملے، سات افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ ہرات اور بلخ میں طالبان کے حملوں سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ اسوقت ہوا جب ہرات میں مزدورکھلی آراضی میں بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے تھے ۔طالبان نے 6 مزدوروں کو ہلاک کرنے کے بعد تین مزدوروں کو یرغمال بنا لیا ۔

دریں اثناء صوبہ بلخ میں گیس کے ایک سلنڈر میں نصب بم کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔افغانستان میں صدارتی انتخابات میں دھاندلیوں کے دعووں کیوجہ سےکشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے والےطالبان نے ملک بھر میں حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ