چین: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ 17 ہلاک
ہنگ یانگ میں ایک فوجی ایمونیشن ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے
99077
چین کے صوبے ہونان کے شہر ہنگ یانگ میں ایک فوجی ایمونیشن ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا کہ جب فوجی، ڈپو میں اسلحہ ذخیرہ کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک حادثہ تھا جس میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم شہریوں کو دھماکے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حادثے کے بارے میں وسیع تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے
واضح رہے کہ 2.3 ملین فوجیوں کےساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک
صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں