رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں روس اور جرمنی سے سب سے زیادہ سیاحوں نے انطالیہ کی سیر کی

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 اگست کے درمیان 10 ملین 8 لاکھ 35 ہزار سیاحوں نے ترک شہر انطالیہ کی سیر کی

2042928
رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں روس اور جرمنی سے سب سے زیادہ سیاحوں نے انطالیہ کی سیر کی

انطالیہ نے سال کے پہلے 8 مہینوں میں سب سے زیادہ روسی اور جرمن سیاحوں کی میزبانی کی۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 اگست کے درمیان 10 ملین 8 لاکھ 35 ہزار سیاحوں نے اس شہر کی سیر کی، جن میں سے 10 ملین2 لاکھ 9  ہزار 855 غیر ملکی اور6 لاکھ 25  ہزار 349 بیرون ملک مقیم ترک شہری تھے۔

اس دورانیہ  میں  انطالیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک میں23 لاکھ 79 ہزار سیاحوں کے ساتھ  روس پہلے نمبر پر ہے۔روسی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.5 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

روس کے بعد 21 لاکھ 8 ہزار 816 سیاحوں کے ساتھ جرمنی کا نمبر آتا ہے ، جرمن سیاحوں کی تعداد میں اضافہ  17.34 فیصد تک رہا۔

تیسرے نمبر پر برطانیہ اور چوتھے نمبر پر پولینڈ رہے۔  اس فہرست میں ہالینڈ، قزاقستان اور رومانیہ بھی نمایاہ بحی نمتان اور رومانیہ بحی نماں رہے۔

محض ماہ اگست میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10.45 فیصد کے اضافے کے ساتھ 26 لاکھ 5 ہزار سیاح آئے۔

 



متعللقہ خبریں