استنبول کا گلاتا ٹاور دوبارہ سے اپنے پرستاروں سے ہمکنار

ٹاور کی 8 ویں منزل پر خوبصورت نظارے کا حامل چبوترہ، جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی  گہری دلچسپی کا حامل ہے، شہر کے  دلکش پس منظر کے  ساتھ تصاویر  اتارنے کا موقع فراہم کرتا ہے

2144684
استنبول کا گلاتا ٹاور دوبارہ سے اپنے پرستاروں سے ہمکنار

وزارت ثقافت اور سیاحت کی جانب سے بحالی کے کاموں کی تکمیل کے بعد استنبول میں گلاتا ٹاور کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین تعلیم کی رہنمائی میں بحالی کے کام کے ذریعےاور اس کے بیرونی حصے کو زلزلوں کے برخلاف مضبوط اور مرمت کردہ   نامور  ٹاور نے  اب  زائرین کی  میزبانی کرنی شروع کر دی ہے ۔

ٹاور کی 8 ویں منزل پر خوبصورت نظارے کا حامل چبوترہ، جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی  گہری دلچسپی کا حامل ہے، شہر کے  دلکش پس منظر کے  ساتھ تصاویر  اتارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چھٹی منزل پر، نوجوان زائرین  اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  انٹرایکٹو ویڈیو گیم "استنبول کو ڈھونڈیں" میں حصہ لیتے ہیں۔ دوسری منزل پر 17 ویں صدی کے ترک اسکالر ہزار فن احمد  چیلیبی  کی گلاتا ٹاور  سے اسکودار افسانوی پرواز کو  جانبر کرنے والی   ایک   سیمولیشن کا  بھی مشاہدہ کیا جا سکتا  ہے۔

خیال رہے کہ 674 سالہ قدیم ٹاور کو 23 فروری کو  بیرونی حصے کی مرمت اور اسے زلزلے کے خلاف مضبوط بنانے   کا کام شروع کرنے کی  بنا پر  زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں