فتح استنبول کی 571 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریبات کا اہتمام

"اس شہر میں مل جل کر رہنے کی ثقافت  و مفاہمت ہمیشہ امن اور دوستی کے ساتھ تا دیر جاری و ساری  رہے گی۔" گورنر استنبول

2146115
فتح استنبول کی 571 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریبات کا اہتمام
ayasofya'da istanbul'un fethi 2024.jpg
ayasofya'da istanbul'un fethi 2024.jpg
istanbul'un fethi.jpg

استنبول میں اس شہر کی  فتح کی 571ویں سالگرہ مختلف تقریبات کے ساتھ منائی گئی۔

سلطان مہمت فاتح کا مقبرہ اور فتح کی علامت  آیا صوفیہ مسجدِ  کبیرہ شریف  میں اس دن کے مفہوم  کے ساتھ   عوام کا ایک بڑا اجتماع ہوا ۔

استنبول کے گورنر داؤد گل اور ان کے ساتھیوں نے مقبرے پر قرآن پاک کی تلاوت سنی اور دعا کی۔

فتح  کے بعد  سے استنبول میں بھائی چارے کا جذبہ برقرار ہونے پر زور دیتے ہوئے گورنر   نے کہا کہ"اس شہر میں مل جل کر رہنے کی ثقافت  و مفاہمت ہمیشہ امن اور دوستی کے ساتھ تا دیر جاری و ساری  رہے گی۔"

فتح کے جشن کی خصوصی تقریب بھی حاجی صوفیہ مسجد میں منعقد کی گئی۔

نماز ظہر سے قبل قرآن پاک اور نعت خوانی کی گئی۔

نماز کے بعد مسجد کے سامنے ترک فوجی بینڈ  پیش  کیا گیا۔ جسے شہریوں نے بڑے اشتیاق سے دیکھا۔

دوسری جانب عظیم سپہ سالار فاتح سلطان مہمت خان کی زندگی کو  تصویرچوں کی مدد سے بیان کیا گیا۔

ان کی پیدائش سے لے کر فتح  استنبول تک اور اس کے بعد کی پیشرفت تک بہت سے اہم موڑوں کی فنون سے عکاسی کی گئی ۔

فاتح نامہ  نمائش  کا  استنبول کے  گلِ لالہ  میوزیم میں  اہتمام کیا گیا  جو کہ  2 جون تک زائرین کی منتظر رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں