شکاگو میں ترک ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے"ترک میلہ"  شروع

"ترک  میلے" کے لیے اندراج کرانے والے پہلے 2 ہزار افراد میں سے قرعہ اندازی  کے ذریعے 20 افراد کو ٹرکش ایئر لائنز کی جانب سے ترکیہ کے لیے آنے جانے کی ٹکٹ مفت دی جائیگی

2144070
شکاگو میں ترک ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے"ترک میلہ"  شروع
chicago Turk festivali3.jpg
chicago Turk festivali2.jpg
chicago Turk festivali1.jpg
chicago Turk festivali.jpg

امریکی شہر شکاگو میں 3 دن تک ترک ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے"ترک میلہ"  شروع ہو گیا ہے۔

شکاگو کے روزمونٹ ضلع کے ڈونلڈ ای سٹیفنز ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ شہر میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے زیادہ  وسیع پیمانے کا  میلہ ہے۔

تقریباً 230 اسٹینڈز کے ذریعے  زائرین  کو ترک ثقافت کی ساخت اور تنوع کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ ابری ،نقش نگاری، سیرامکس، فیلوگرافی اور کیلیگرافی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں کو اپنے علم اور ہنر کو زائرین کے  سامنے پیش  کرنے کا موقع ملے گا۔

"ترک  میلے" کے لیے اندراج کرانے والے پہلے 2 ہزار افراد میں سے قرعہ اندازی  کے ذریعے 20 افراد کو ٹرکش ایئر لائنز کی جانب سے ترکیہ کے لیے آنے جانے کی ٹکٹ مفت دی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں