آج کا ڈوڈل ترک ماہرِ فلکیات اور ماہرِ ریاضی دان کی یاد میں

گوگل کا آج کا ڈوڈل ترک ماہر ِفلکیات اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نزہت گوک دوعان  کے نام

2024291
آج کا ڈوڈل ترک ماہرِ فلکیات اور ماہرِ ریاضی دان کی یاد میں

 گوگل نے اپنے آج کے مرکزی صفحے کو ترک ماہر ِفلکیات اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نزہت گوک دوعان  کے خصوصی ڈوڈلر سے آراستہ کیا ہے۔

یہ ڈوڈل پروفیسر ڈاکٹر نزہت گوک دوعان کی 113 ویں سالگرہ کے موقع پر شائع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نزہت کا شمار ترکیہ کے اوّلین ماہرین  ِ فلکیات ،  ہیّت دانوں اور ریاضی دانوں   میں ہوتا ہے۔

ان کی یاد میں شائع کئے گئے ڈوڈل میں سیّاروں اور کتابوں  کے ساتھ ساتھ ان کی شبیہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

ڈوڈل پر کلک کرنے کے بعد زائرین کے لئے 14 اگست 1910 میں استنبول میں پیدا ہونے والی ماہرِ فلکیات  و ریاضی دان  کی سوانح حیات سے متعلق معلوماتی صفحہ کھولا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نزہت گوک دوعان کو 1945 میں استنبول یونیورسٹی  کی سائنس فیکلٹی کا ڈین منتخب ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ڈوڈل کا مقصد، عالمی ممالک  کے لئے، اہم دنوں اور ثقافتی و تاریخی واقعات کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین خصوصی ڈیزائن والے لوگو کے اوپر کلک کر کے اس دن، شخص اور موضوع کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں