گزشتہ 7 برسوں میں ترکی سے 170 ملکوں کو 21 ارب ڈالر کی مالی امداد

ترکی نے شام کو  13 ارب 666 ملین ڈاکر کی امداد دی  ہے تو محض گزشتہ برس    5 ارب 851 ملین ڈالر   خرچ کیے گئے ہیں

869625
گزشتہ 7 برسوں میں ترکی سے 170 ملکوں کو 21 ارب ڈالر کی مالی امداد

ترکی نے 2010  اور  2016  کے درمیانی عرصے میں 170 ملکوں کو 21 ارب  ڈالر کی مالی  امداد فراہم کی ہے۔

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا   کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکی   نے مذکورہ 6 برسوں میں  سب  سے زیادہ شام کو امداد فراہم کی ہے۔

بیرونی امداد میں سے 62 فیصد کو شام، 9٫5 فیصد کو افریقی ممالک، 5٫5 فیصد کو ترک جمہورتوں، 4٫3 فیصد کو بلقانی ممالک اور باقی ماندہ کو دنیا کے دیگر  ملکوں  کو فراہم کیا گیا ہے۔

ترکی نے شام کو  13 ارب 666 ملین ڈاکر کی امداد دی  ہے تو محض گزشتہ برس    5 ارب 851 ملین ڈالر   خرچ کیے گئے ہیں۔

اس نے گزشتہ برس عالمی ترقیاتی ایجنسیوں  کو 203  ملین ڈالر، اقوام متحدہ کو 35 ملین ڈالر، عالمی بینک اور دیگر  اداروں کو 12 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔

اس طرح حالیہ 7 برسوں میں 170 ملکوں کو مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر  کی خطیر رقم   کی ترسیل سر انجام پائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں