اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی " کرہ ارض  پر جہنم" بن چکی ہے

گزشتہ رات رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری  انتہائی بیانک تھی

2144819
اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی " کرہ ارض  پر جہنم" بن چکی ہے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی " کرہ ارض  پر جہنم" ہے اور کل کے رفح کے مناظر نے اس حقیقت کو ایک بار پھر ثابت کیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری  انتہائی بیانک تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ رفح میں ہونے والے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، رفح  کرہ ارض پر کسی جہنم کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ غزہ میں کوئی  جگہ ،کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ہے اور خطے میں UNRWA کے ملازمین کے ساتھ کوئی  رابطہ نہیں ہے۔"ہم ان کے موجودہ مقام کا تعین نہیں کر سکتے اور ہم ان کی خیریت اور علاقے میں پناہ لینے والے تمام بے گھر لوگوں کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔"

اسرائیل نے، عالمی عدالت انصاف  کی طرف سے  حملے روکنے کا فیصلہ  کردہ  غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 40 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 



متعللقہ خبریں