امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات شروع ہو گئے

یہ انتخابات ہماری زندگی کے اہم ترین انتخابات ہیں: بائڈن ، ہم سینٹ اور اسمبلی کو دوبارہ حاصل کریں گے: ٹرمپ

1903418
امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات شروع ہو گئے

امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات شروع ہو گئے ہیں۔

امریکی رائے دہندگان اپنی رہائشی ریاستوں میں گورنر اور دیگر مقامی عہدوں کے ساتھ ساتھ اسمبلی  کی 435 نشستوں اور سینٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں کے لئے ممبران کا انتخاب کریں گے۔

حالیہ سروے رپورٹوں کے مطابق ریپبلکن پارٹی کانگریس کی زیریں شاخ میں اکثریت حاصل کر لے گی تاہم بالائی شاخ یعنی سینٹ میں اکثریت کس کے پاس ہو گی یہ بات تاحال غیر واضح  ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے حالیہ پارٹی اجلاس نیو یارک میں کیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "یہ انتخابات ہماری زندگی کے اہم ترین انتخابات ہیں"۔

دوسری طرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا آخری اجلاس اوہائیو میں کیا۔

اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم سینٹ اور اسمبلی کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ اور آخر کار 2024 میں شاندار وائٹ ہاوس کو بھی واپس لے لیں گے"۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "آج میں ان انتخابات میں کامیاب ہونا چاہتا ہوں۔15 نومبر کو میں فلوریڈا پام بیچ پر ایک اہم اعلان کروں گا"۔



متعللقہ خبریں