اناج سے لدا جہاز روانہ،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدے کے مطابق یوکرین سے اناج کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا

1862015
اناج  سے لدا جہاز روانہ،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

یوکرین سے اناج سے لدا پہلا بحری جہاز آج اودیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا۔

استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز کے مطابق، یوکرین سے روانہ ہونے والے پہلے بحری جہاز پر 26 ہزار ٹن سے زائد مکئی لدی ہے۔

رابط مرکز نے کہا کہ یوکرین سے آنے والا بحری جہاز 2 اگست کو ترکی پہنچے گابعد ازاں بحری جہاز ضروری تفتیش کے بعد تریپولی روانہ ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین سے اناج سے لدے جہاز کی روانگی کا خیرمقدم کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدے کے مطابق یوکرین سے اناج کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج برآمدگی کی بحالی سے عالمی غذائی ضروریات کی صورت حال مستحکم ہو گی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں طے ہوا تھا



متعللقہ خبریں