یوکرین کو ماہانہ 7 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: زلنسکی

ہمیں اقتصادی نقصان کی تلافی کے لئے ماہانہ 7 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

1816296
یوکرین کو ماہانہ 7 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے ہونے والے اقتصادی نقصان کی تلافی کے لئے یوکرین کو ماہانہ 7 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک اور یوکرین حکومت نے یوکرین کی مدد کے لئے، بعض دیگر ممالک کی بھی شرکت سے، وزراء کی سطح پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔

زلنسکی نے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی اور روسی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکول، یونیورسٹیاں، ہسپتال، کاروباری مراکز اور انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بحیرہ اسود کی بندرگاہیں روس کے محاصرے میں ہونے کی وجہ سے یوکرین کی برآمدات اور عالمی غذائی سلامتی متاثر ہوئی ہے۔ ہمیں اقتصادی نقصان کی تلافی کے لئے ماہانہ 7 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

زلنسکی نے تمام ممالک سے ماسکو کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے روس کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک جیسے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے خارج کیا جانا ضروری ہے۔

عالمی بینک کے سربراہ ڈیوڈ مالپاس نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا موٹا موٹا تخمینہ 60 بلین ڈالر ہے اور جنگ جاری رہنے کی صورت می اس رقم میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔

مالپاس نے کہا ہے کہ یوکرین کی بنیادی سرکاری خدمات کے دوام کے حالِ حاضر میں 3 بلین ڈالر سے زائد وسائل مختص کئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے بھی کہا ہے کہ جنگ یوکرین کی اقتصادیات کے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔آئندہ 2 سے 3 ماہ میں یوکرین حکومت اور اقتصادیات کو جنگ کے دوران کام جاری رکھنے کے لئے ماہانہ تقریباً 5 بلین ڈالر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خاص طور پر خصوصی مالی تعاون اور فوری تقسیم کئے جانے والے عطیات پر مشتمل خارجہ مالی تعاون کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں