شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں تیز کردیں

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا جوہری منصوبوں کے لیے بڑا اسٹوریج ایئریا تعمیر کررہا جو ملکی دارالحکومت پیانگ یانگ کے ساتھ واقع ہے

1413565
شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں تیز کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں تیز کردیں  ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا جوہری منصوبوں کے لیے بڑا اسٹوریج ایئریا تعمیر کررہا جو ملکی دارالحکومت پیانگ یانگ کے ساتھ واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسٹوریج ایئریا جوہری میزائلوں کے تجربے سمیت دیگر جوہری سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوگا، ممکنہ طور پر یہ منصوبہ 2021 کے آغاز تک مکمل کرلیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا نے ممکنہ زیرتعیر بیس کی تصاویر بھی شایع کی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان ماضی میں مرحلہ وار دو ملاقاتیں ہوئیں لیکن بے سود رہیں۔ کم جونگ نے ٹرمپ انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو جوہری سرگرمیاں شروع کردیں گے۔



متعللقہ خبریں