کورونا نے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کی جانیں لے لیں، متاثرین 34 لاکھ سے متجاوز

کینیڈا اور برازیل میں اموات اور کیسسز کی شرح میں اضافہ جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک میں کمی

1409255
کورونا نے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کی جانیں لے لیں، متاثرین 34 لاکھ سے متجاوز

عام وبا سے  دنیا بھر میں جانی نقصان 2 لاکھ 40 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد 34 لاکھ21 ہزار ہو گئی ہے۔  روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار ہے۔

وبا کے مرکز کی حیثیت کے حامل متحدہ امریکہ  کی 18 ہزار سے زائد جانی نقصان کی حامل  ریاست نیو یارک میں  تعلیمی اداروں کے رواں سمسٹر کے اختتام تک  بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ علاقے میں سر گرم   نیو یارک ترک امریکی سوسائٹی کے مرکز  کی کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں امداد کو پذیرائی ملی ہے۔

صدر  ڈونلڈ ٹرمپ   اور  امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن  ایف ڈی اے نے  کووڈ۔19 کے علاج معالجت کے لیے گیلاڈ دوا ساز فرم کی جانب سے تیا کردہ ’’Remdesivir ‘‘ نامی اینٹی وائرل دوائی کی ہنگامی طور پر منظوری دے دی ہے۔  اس دوائی کو فی الحال نازک  حالت میں ہونے والے مریضوں  کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

اٹلی میں  مہلک وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 269 اموات سے مجموعی جانی نقصان 28 ہزار 236 جبکہ وائرس کے خلاف نبرد آزما مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 943 ہو گئی ہے۔

فرانس میں  ایک دن میں مزید 218 اموات سے ملک میں جانی نقصان 24 ہزار 594 جبکہ مزید 883 کیسسز کے ساتھ مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 137 تک جا پہنچی۔

برطانیہ میں  ہلاکتوں میں کل ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مزید 739 افراد کے جانی نقصان سے مجموعی اموات 27 ہزار 510  جبکہ نئے 6 ہزار 201 کیسسز سے مجموعی   مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 454 ہو گئی۔

اسپین میں مزید 281 افراد کے  جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے سے  ملک میں  24 ہزار 824 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ مزید 3 ہزار 648 واقعات سے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 988 ہے۔

7 ہزار 765 جانی نقصان کے حامل بیلجیم میں ایک دن میں مزید 1 ہزار 485 واقعات کی نشاندہی سے ملک میں مریضوں کی کل تعداد 49 ہزار 517 تک جا پہنچی۔

ہالینڈ میں مجموعی  ہلاکتوں کی  تعداد 4 ہزار 893 ہے تو 39 ہزار 791 متاثر ہیں۔

کینیڈا  میں گزشتہ 2 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 408 کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 462 جبکہ  متاثرین کی تعداد 55 ہزار 61 تک جا پہنچی ہے۔

جنوبی امریکی ملک برازیل میں وبا سے  ایک دن میں 428 لقمہ اجل  بننے سے مجموعی جانی نقصان 6 ہزار 329 جبکہ مصدقہ کیسسز کی تعداد سرعت سے بڑھتے ہوئے 91 ہزار 589 ہو گئی ۔



متعللقہ خبریں