ٹرمپ اور جن پنگ میں رابطہ،کورونا کے خلاف تعاون پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

1386167
ٹرمپ اور جن پنگ میں رابطہ،کورونا کے خلاف تعاون پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خبر کے مطابق، امریکی صدر نے ٹویٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی۔
 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ان کی چینی ہم منصب کیساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے متعلق بات چیت کی گئی۔
امریکی صدر کے مطابق چین نے وائرس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی ہیں اور وہ  چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں