امریکہ نے پیڑیاٹ اور دیگر جدید میزائل نظام کو یوکرین کو ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی منظوری دے دی

"یوکرین کو فوری طور پر ان صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔"

2154637
امریکہ نے پیڑیاٹ اور دیگر جدید میزائل نظام کو یوکرین کو ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی منظوری دے دی

 

متحدہ امریکہ نے اعلان کیا کہ یوکرین کو ان کی فوری ضروریات کے پیش نظر پیٹریاٹ اورقومی جدید خشکی سے فضا میں مار کرنے والے (NASAMS) کی ترسیل کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

یوکرین کے ساتھ شراکت داری کو سنجیدگی سے لینے کی وضاحت کرتے ہوئے جان کربی نے کہا، "یوکرین کو فوری طور پر ان صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔"

کربی نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کو اپنے سٹاک سے مدد فراہم کی اور دوسرے شراکت داروں نے بھی بہت اچھا تعاون کیا، لیکن مزید  تعاون کی فوری ضرورت ہے۔"

"امریکہ نے پیٹریاٹس اور NASAMS کو بھیجنے کا ایک مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا، جن کا مستقبل قریب میں دوسرے ممالک کا یوکرین بھیجنے کا منصوبہ تھا۔" کربی نے بتایا کہ صحیح تعداد واضح نہیں ہے، لیکن وہ سینکڑوں میزائل سسٹم  کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے روس کو دو ٹوک  پیغام  دیا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے دوسرے ممالک کو ترسیل ملتوی کردی جائے گی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تائیوان اس عمل سے مستثنیٰ ہے اور اسرائیل "متاثر نہیں ہو گا"، کربی نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ وجود کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں  اتحادیوں کو دی جانے والی حمایت کا مظہر ہے ۔

کربی نے کہا کہ پہلی کھیپ آنے والے ہفتوں میں ہوگی اور یوکرین کو ترجیح دینے کے عمل  کا دورانیہ تقریباً 16 ماہ  تک ہو سکتا  ہے۔



متعللقہ خبریں