نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل

امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے

2154663
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل

متحدہ امریکہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعوے امریکہ نے ان کے ملک کو ہتھیار بھیجنے سے انکار کر دیا ہے پر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ نیتن یاہو  کی طرف سے سوشل میڈیا پر نشر کردہ  ویڈیو پوسٹ  میں  امریکہ پر ہتھیار بھیجنے سے انکار کرنے کا جو الزام عائد کیا  ہے، حیران کن ہے۔

کربی نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے، ہم اس  ویڈیو پیغام  سے سخت مایوس ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ " وزیر اعظم نیتن یاہو کو فراہم کردہ اور ابھی بھی جاری  ہمارا تعاون و حمایت  کو بالائے طاق رکھنے سے  ان کے  یہ ریمارکس تکلیف دہ اور افسوسناک معلوم ہیں۔" اسرائیل کے لیے امریکہ کی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا  نیتن یاہو  سے اس چیز کی وجہ دریافت کرنی چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ویڈیو میں ان کے بیانات درست نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں