الا سلوادور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی  تعداد میں اضافہ

6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے اور شدید بارشوں کا سلسلہ مزید  کچھ مدت  تک جاری رہنے کا امکان ہے

2154796
الا سلوادور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی  تعداد میں اضافہ

وسطی امریکی ملک الا سلوادور میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی  تعداد 19 ہو گئی ۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرے  اور بعض مکانات کی دیواریں  منہدم ہو گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے اور امدادی  کارروائیاں  جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے اور شدید بارشوں کا سلسلہ مزید  کچھ مدت  تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس حقیقت کے پیش نظر کہ شدید بارشوں کا سلسلہ  جاری رہے گا ، 18 جون کو کچھ علاقوں میں 15 دنوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں