صدرِ امریکہ نے میکسیکو سے ملحقہ سرحد کو بند کرنے کی پھر دھمکی دے دی
میکسیکو کو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کے خلاف اقدامات اٹھانے کا لٹی میٹم
1173657
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میکسیکو نے اپنے شہریوں کوغیر قانونی طریقے سے امریکہ جانے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ اٹھائے تو وہ ممکنہ طور پر امریکہ کی جنوبی سرحد یں بند کردیں گے۔
سرحد کی بندش سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہوگی بلکہ تجارت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔
صدر ٹرمپ کی دھمکی ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب میکسین کی ایک بڑی تعداد امریک میں داخل ہوتے ہوئے پناہ کی طالب ہے۔
میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز نے کہا کہ وہ نہیں چاہیں گے کہ اس معاملے پر انہیں کسی تصادم کی جانب دھکیلا جائے۔
میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ میکسیکو امریکہ کے لیے ایک عظیم ہمسائے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ ان دھمکیوں کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔