امریکہ، ریاست کیلیوفورنیا کی آگ نے درجنوں جانیں لے لیں

امریکی ہوا بازی و خلائی ایجنسی ناسا نے اس آگ  کی مواصلاتی تصاویر شائع کی ہیں۔  جن  سے اس المیہ کی سنگینی کا مشاہدہ ہوتا ہے

1085922
امریکہ، ریاست کیلیوفورنیا کی آگ نے درجنوں جانیں لے لیں
california yangin uydu.jpg

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کچھ مدت قبل بھڑکنے والی  جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں  کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے۔

بطے علاقے کے پولیس افسر نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ کیلیفورنیا کے شمال میں واقع سان  فرانسسکو سے تقریباً 290 کلو میٹر کی دوری پر واقع   رہائشی بستیوں کو اپنے زیرِ تسلط لینے  والی جنگلات کی آگ  سے  ہلاک ہونے والے مزید 6 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ، جبکہ 228 افراد تک تا حال رسائی ممکن نہیں بن سکی۔

تیز ہواؤں کے باعث پھیلنے کے عمل کو جاری رکھنے والی  اور تقریباً 450 مربع کلو میٹر کے  ایک وسیع رقبے کو اپنے زیر ِ اثر لینے والی  یہ آتشزدگی  کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اموات ہونے والی  آگ  ثابت ہو رہی ہے۔

امریکی ہوا بازی و خلائی ایجنسی ناسا نے اس آگ  کی مواصلاتی تصاویر شائع کی ہیں۔  جن  سے اس المیہ کی سنگینی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں