ایران،ترکی اور روس مل کرادلب کے مسئلے کا پرامن حل نکالیں: گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےایران، روس اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مل کر ادلب کے معاملے کا کوئی پرامن حل تلاش کریں تاکہ خون خرابے سے بچا جاسکے

1047941
ایران،ترکی اور روس مل کرادلب کے مسئلے کا پرامن حل نکالیں: گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  خبردار کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کےسنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام کی سرزمین پہلے ہی خون میں ڈوبی ہوئی ہے جہاں  مزید خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر ادلب میں فوجی کارروائی شروع ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرانسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے ایران، روس اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مل کر ادلب کے معاملے کا کوئی پرامن حل تلاش کریں تاکہ خون خرابے سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس، ترکی اور ایران کے باہمی تعاون سے ادلب میں دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے مثبت حل نکالا جا سکتا ہے  لہذا ایران اور روس ادلب میں فوجی آپریشن پر اصرار نہ کریں۔



متعللقہ خبریں