ورلڈ کپ کا اصل حقدار فرانس نہیں افریقہ ہے: مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ روس میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کا اصل فاتح فرانس نہیں بلکہ افریقہ  ہے کیونکہ ٹیم کی اکثریت افریقی النسل مہاجرین کی اولاد پر مشتمل ہے

1014295
ورلڈ کپ کا اصل حقدار فرانس نہیں افریقہ ہے: مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ روس میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کا اصل فاتح فرانس نہیں بلکہ افریقہ  ہے۔

  دراصل اُن کا اشارہ فرانسیسی ٹیم میں شامل افریقی النسل کھلاڑیوں کی جانب تھا جن کی محنت کی بدولت فرانس ایک بار پھر فٹ بال کا عالمی چیمپئین بنا ہے۔

ایک سرکاری تقریب سے خطاب میں وینزویلا کے صدر نے کہا کہ فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم فی الحقیقت افریقہ کی فٹ بال ٹیم ہے۔

 یہ اعزاز فرانسیسیوں کو نہیں بلکہ افریقہ سے فرانس آئے مہاجرین کو ملا ہے۔

 یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حقارت اور نفرت سے دیکھا جاتا ہےمگران افریقی مہاجرین کی اولاد نے فرانس کو دُنیا میں فٹ بال کا عالمی چیمپئین بنا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو روس میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا اور فرانس کے درمیان مقابلہ تھا۔

 فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر یہ فائنل میچ جیت لیا تھا۔  یاد رہے کہ فرانسیسی فٹ بال ٹیم میں 23 میں سے 14 کھلاڑیوں کا خاندانی پس منظرافریقی ہے۔

صدر مادورو نے کہا کہ افریقیوں کی بدولت میچ جیتنے والے فرانس اور پورے یورپ کو پناہ گزینوں کے حوالے سے نسل پرستی کا سلسلہ بند ترک کر دینا چاہیے۔

 انہوں نے عالمی فٹ بال مقابلوں کے موقع پر بہترین انتظامات پر روسی صدر ولادیمیر پوتین کو بھی مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ فرانس اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

 فرانسیسی صدر امانویل ماکروں  اور مادورو ایک دوسرے پر سخت تنقید کرتے رہتے ہیں حتی  فرانسیسی صدر نے مادورو کو آمر قرار دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں