شمالی کوریا 3 امریکی شہریوں کو رہا کرنے پر آمادہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن روڈی گیلیونی نے کہا  ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کرلیا ہے اور وہ آج تین امریکی قیدیوں کو باقاعدہ رہا کرے گا

963650
شمالی کوریا 3 امریکی شہریوں کو رہا کرنے پر آمادہ

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن روڈی گیلیونی نے کہا  ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کرلیا ہے اور وہ آج تین امریکی قیدیوں کو باقاعدہ رہا کرے گا۔

امریکی فوکس نیوز کے مطابق ،شمالی کوریا میں قیدتین امریکیوں کو آج باقاعدہ طور پر رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تین قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کافی متاثرکن کام  کیا ہے۔

 دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا  کے  سربراہی اجلاس کے لئے کسی تاریخ یا مقام پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھالیکن گرفتار شدہ امریکیوں کی رہائی کو مذاکرات سے پہلے مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں