مصر : سجدےکی حالت میں موت کم مگر خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے

مصر کے صوبے الشرقیہ میں ایک بزرگ نمازی نماز عشاء ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں خالقِ حقیقی سے جا ملے

891851
مصر : سجدےکی حالت میں موت کم مگر خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے

مصر کے صوبے الشرقیہ میں ایک بزرگ نمازی نماز عشاء ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔

الشرقیہ کے ایک قصبے علیم میں واقع مسجد میں بہت سے افراد فرض نماز کے بعد سنتیں ، وتر اور نوافل ادا کررہے  تھے  کہ  اس دوران  سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نماز ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں دیر تک پڑا رہا۔

 ویڈیو  فوٹیج  میں  دیکھا گیا  کہ جب سجدہ معمول سے ذرا لمبا ہوجاتا ہے تو ان کے ساتھ نماز ادا کرنے والا نوجوان سلام پھیرنے کے بعد دوسرے ساتھی نمازیوں کو ان کی حالت کے بارے میں مطلع کرتا ہے پھر وہ جب انھیں ٹٹولتے ہیں تو ان کی روح قبض ہوچکی ہوتی ہے۔

اس نمازی کا نام احمد ابو ہراس تھا جبکہ ان کی عمر 65 سال   تھی اور ان کی موت فشار خون میں اچانک کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں