جنگ کی تیاری کریں: ولادی میر پوتن

روس کی اقتصادیات کو فوجی پیداوار کے مصارف میں اضافہ کرنا چاہیے اور نئی فوجی سرمایہ کاریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے: ولادی میر پوتن

853710
جنگ کی تیاری کریں: ولادی میر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن  نے سوچی میں  شام کے موضوع پر ترکی، ایران اور روس  کے سربراہان کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے "جنگ کی تیاری کریں" کے احکامات دئیے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں ولادی میر پوتن نے  کہا ہے کہ روس کی اقتصادیات کو فوجی پیداوار کے مصارف میں اضافہ کرنا چاہیے اور نئی فوجی سرمایہ کاریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ اچھا ہونا چاہیے۔ ہماری فوجی صلاحیت، مغربی ممالک  کی فوجی صلاحیت سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سال 2008 میں روس۔جارجیا جھڑپوں سے روسی یونٹوں نے سابقہ سوویت یونین فوجی ساز و سامان کو ختم کر کے ایک وسیع جدیدیت کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔

گذشتہ سال ملک کے فوجی مصارف قومی آمدنی کے 3.3 فیصد سے بڑھ کر ایک ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔ روس کے فوجی مصارف اپنے سب سے بڑے رقیب نیٹو کے فوجی مصارف  سے 30 فیصد کم ہیں۔

یاد رہے کہ سوموار کے دن برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے روس کے سائبر حملوں کے دنیا کے لئے خطرہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں"۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھریسا مے کے یہ الفاظ بھی صدر پوتن کے "  جنگ کے لئے تیاری" کے الفاظ کے حامل  خطاب  کا سبب ہیں۔



متعللقہ خبریں