تیکا : امدادی سامان اراکان مسلمانوں تک پہنچ گیا

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا نے اراکان مسلمانوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی ہے ۔

841915
تیکا  : امدادی سامان اراکان مسلمانوں تک پہنچ گیا

 ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا نے اراکان مسلمانوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی ہے ۔

  خوردنی اشیاء کے پیکٹ  پاوکٹاو  قصبے کے 6 لاکھ نفوس کے گاؤں  میں پہنچ گئے ہیں ۔ تیکا کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اراکان صوبائی انتظامیہ کے تعاون  سے خوردنی اشیاء کو محتاج انسانوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔   امدادی سامان کو علاقے تک پہنچانے میں لوجسٹک امداد فراہم کرنے والے اراکان صوبائی انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ نیک مقاصد کے ساتھ بھیجی جانے والی ہر طرح کی امداد کو محتاج افراد تک پہنچانے والے ترکی  کو مستقبل میں بھی ہر قسم کی لوجسٹک  حمایت فراہم کی جائے گی ۔

متعللقہ خبریں