شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے،

763985
شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے جس پر جاپانی حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔

امریکی پیسیفیک کمانڈ  نے اعلان کیا ہے شمالی کوریا نے پانگھیون فضائی فوجی اڈے سے زمین سے مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو 37 منٹ کی پرواز کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے اقتصادی بحری علاقے میں آکر گرا ہے اور حکام نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق   کی ہے اور کہا ہے کہ  شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل 930 کلومیٹر دور جاپانی حدود میں گرا ہے۔

شمالی کوریا نے حالیہ ماہ میں ایٹمی اور میزائل تجربات میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔ آئندہ چند روز میں جی 20 ممالک کے سربراہی  اجلاس میں  شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اور جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔



متعللقہ خبریں