کیمیائی حملے کا دعوی کوئی نئی بات نہیں، امریکی پالیسی کا حصہ ہے: روسی ترجمان

روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان  ماریہ زاخارووا  نے   شام  کے نئےکیمیائی  حملے کی تیاریوں کے بارے میں امریکی دعوے کو    حسب معمول واقعہ قرار دیا

761385
کیمیائی حملے کا دعوی کوئی نئی بات نہیں، امریکی پالیسی کا حصہ ہے: روسی ترجمان

 روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان  ماریہ زاخارووا  نے   شام  کے نئےکیمیائی  حملے کی تیاریوں کے بارے میں امریکی دعوے کو    حسب معمول واقعہ قرار دیا ۔

 زاخارووا نے  کہا کہ   یہ  شام پر  نئی فوجی جارحیت    کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے  جو کہ امریکی پالیسی کی غمازی بھی کرتا ہے۔

 یاد رہے کہ  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  نے  اس سے قبل کہا تھا کہ  شام   الشعیرت نامی فوجی اڈے سے ایک نیا کیمیائی  حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے  جس پر  فرانسیسی و امریکی صدور نے مشترکہ کاروائی کرنے  کا عندیہ دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں