امریکہ وینزویلا کے خلاف حملے کی تیاریوں میں ہے: نکولس مادورو

امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کے روز شائع کردہ اعلامیے میں وینزویلا کے خلاف  "ایک حملے" کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ اعلامیہ  ملک میں تشدد اور افراتفری  تخلیق کرنے کے لئے ایک رہبر  کی حیثیت رکھتا ہے۔ مادورو

716295
امریکہ وینزویلا کے خلاف حملے کی تیاریوں میں ہے: نکولس مادورو

مادورو نے امریکہ کو وینزویلا کے خلاف حملے کی تیاریوں میں ہونے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔۔۔

ہسپانوی خبر رساں ایجنسی EFE کی شائع کردہ خبر کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کے روز شائع کردہ اعلامیے میں وینزویلا کے خلاف  "ایک حملے" کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ اعلامیہ  ملک میں تشدد اور افراتفری  تخلیق کرنے کے لئے ایک رہبر  کی حیثیت رکھتا ہے۔

مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے وینزویلا  میں مداخلت کرنے کے لئے جارحانہ مرحلے کا اشارہ دے دیا ہے اور اس مداخلت کی منظوری دی ہے، میں بھی اسی شکل میں اس کو بیان کر رہا ہوں اور اسی شکل میں اس کا جواب دوں گا۔

مادورو نے کہا کہ انہوں نے خود بھی ا ور حکومتی اراکین نے بھی اس اعلامیے کو پڑھا اور اس کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ہم موجودہ آئین کی مدد سے نہایت کامیابی کے ساتھ جس تشدد، اموات اور افراتفری کی فضاء کا سدباب کرتے رہے ہیں یہ اعلامیہ اس فضاء کی تخلیق کرنا چاہتا ہے ۔ جو بھی چاہتا ہو اسے پڑھے ، ان کے منصوبے سب کے سامنے ہیں۔

مادورو نے کہا کہ علاوہ ازیں   اس قسم کا روّیہ اختیار کرنے کے لئے امریکہ  کے پاس بنیادی جیوپولیٹیک وجوہات  موجود ہیں۔

آخر میں ویزویلا کے صدر نکولس مادور نے کہا کہ ہم حملہ آوروں کے خلاف جنگ کریں گے اور انہیں آئین، عوام اور مسلح فورسز کی قوت کے  ساتھ امن کے  ماحول میں شکست دیں گے۔



متعللقہ خبریں