آپ کی پالیسیاں معاشرتی ہم آہنگی کے منافی ہے،مسلم کھلاڑی کا ٹرمپ کو کھلا خط

امریکی خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد نے صدر ٹرمپ کے نام ایک کھلا خط  لکھا ہے جس میں اس نے کہا کہ میرا حجاب اورٹھنا ملک میں بسےمسلمان خوف ، نفرت آمیز رویے ،اشتعال انگیزی  اور  اپنے خلاف تشددکا شکار ہیں جو کہ امریکی اقدار کی نفی کرتا ہے

701462
آپ کی پالیسیاں معاشرتی ہم آہنگی کے منافی ہے،مسلم کھلاڑی کا ٹرمپ کو کھلا خط

 امریکہ کی با حجاب خاتون کھلاڑی نے صدر ٹرمپ کے نام ایک کھلا خط  لکھا ہے ۔

 ریو اولمپکس میں  کانسی کا تمغہ جیتنے والی  امریکی کھلاڑی ابتہاج محمد نے اپنے خط میں  صدر سے کہا ہے کہ وہ ملک میں آزادی  و انصاف کے نام پر  جاری  کاروائیوں سے سخت خائف  ہیں۔

 ابتہاج محمد کا یہ خط ٹائم  میگزین  کی نئی اشاعت میں  بھی شائع ہوا ۔

  خاتون   نے اپنے خط  میں  لکھا ہے کہ میرا مسلمان ہونا اور  حجاب اورٹھنا  امریکہ جیسے آزاد ملک میں  خطرے  کا اشارہ دے رہا ہے اور  مسلمان خوف    ، نفرت آمیز رویے ،اشتعال انگیزی  اور  اپنے خلاف  تشدد  کا شکار ہونے لگے ہیں۔ مجھے  ایک امریکی ہوائی  اڈے   پر تلاشی کے دوران انتہائی حقارت آمیز  رویے  کا  سامنا کرنا پڑا ،نیو یارک کی سڑکوں پر چلتےہوئے آبائی ملک  واپسی کے طعنے دیئے گئے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ  موجودہ امریکہ وہ ملک نہیں ہے  جسےدنیا  میں انسانی  اقدار کے احترام اور جمہوریت  کا علمبردار مانا جاتا تھا   جبکہ میرا ماننا ہے کہ  دہشت گردی کے موضوع کو مہاجرین سے منسلک کرنا مناسب نہیں جو کہ ہمارے معاشرتی ڈھانچے  میں  خلیج حائل کرے گا۔



متعللقہ خبریں