امریکی انتخابات: ٹرمپ ہمت ہارنےکو تیارنہیں،مقابلہ سخت

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلیکن  امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ہم جیتیں گے

594908
امریکی انتخابات: ٹرمپ ہمت ہارنےکو تیارنہیں،مقابلہ سخت

نارتھ کیرولینا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلیکن  امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ہم جیتیں گے۔

ٹرمپ نے تین حالیہ عام جائزہ رپورٹوں کی جانب توجہ مرکوز کی جن میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مدمقابل امیدوار ہیلری کلنٹن سے آگے ہیں جو  گزشتہ  روز اوہائیو کی سخت مقابلے والی ریاست میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

تاہم، ایسے میں جب یہ دوڑ اپنے آخری مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ تاخیر سے کام کر رہے ہیں۔

متعدد معتبر جائزہ رپورٹس کے مطابق، قومی سطح پر کلنٹن کو ٹرمپ پر 6 نقاط کی شرح سے سبقت حاصل ہے۔  

مختلف ریاستوں کے انتخابی نقشے پر نظر ڈالی جائے تو کلنٹن کی سبقت کا اندازہ ہوتا ہے

 538ویب سائٹ کے مطابق، پیش گوئی کی گئی ہے کہ کلنٹن 341 الیکٹورل ووٹ سے جیتیں گی، جب کہ ٹرمپ کو 196 الیکٹورل ووٹ ملیں گے۔

 



متعللقہ خبریں