ٹرمپ کے حامیوں کو"گھٹیا" کہنے پر ہلیری کلنٹن کی معافی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان لاکھوں دلچسپ اور محنت کرنے والے لوگوں کےلئے توہین آمیز ہے۔معافی مانگتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہاکہ گذشتہ رات ہم نے بہت ہی عمومی بات کہی جو بہت اچھی بات  نہیں

569495
ٹرمپ کے حامیوں کو"گھٹیا" کہنے پر ہلیری کلنٹن کی معافی

متحدہ امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو گھٹیا کہنے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ وہ رپبلکن کی ’تعصب پسندی اور نسل پرستانہ بیان بازی‘ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان لاکھوں دلچسپ اور محنت کرنے والے لوگوں کےلئے توہین آمیز ہے۔معافی مانگتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہاکہ گذشتہ رات ہم نے بہت ہی عمومی بات کہی جو بہت اچھی بات  نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے ٹرمپ کے حامی محنتی امریکی ہیں اور وہ سیاسی اور معاشی نظام کی کارکردگی سے بیزار ہیں تاہم انھوں نے اپنے بیان میں زیادہ تر اپنے حریف کو تعصب اور نفرت پیدا کرنے کےلئے تنقید کا نشانہ بنایا اور ’نفرت انگیز خیالات رکھنے اور بیان دینے والوں کو شہ دینے کےلئے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔



متعللقہ خبریں