جزیرہ نما کوریا پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بان کی مون کی تشویش

انہوں نے شمالی کوریا سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ کوئی بھی اشتعال انگیز قدم اٹھانے سے گریز کرے۔ بان کی مون نے یہ بات دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے

525295
جزیرہ نما کوریا پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بان کی مون کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جزیرہ نما کوریا پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں اپنے تحفظات  کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  سے  عالمی امن پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 انہوں نے شمالی کوریا سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ کوئی بھی اشتعال انگیز قدم اٹھانے سے گریز کرے۔ بان کی مون نے یہ بات دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔ انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہی خطے میں امن قائم کرسکتے ہیں۔                        

                                                                                   



متعللقہ خبریں