طرفین اگر مذاکرات کےلیے تیار ہوں تونتیجہ بہترمل سکتا ہے: ڈی مستورا

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام، اسٹیفن  ڈی مستورا نے کہا ہے کہ اگر وہ جولائی میں شام  میں  مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اگست کی حتمی تاریخ تک سیاسی عبوری دور کی جانب پیش رفت کا امکان ممکن ہوگا

521210
طرفین اگر مذاکرات کےلیے تیار ہوں تونتیجہ بہترمل سکتا ہے: ڈی مستورا

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام، اسٹیفن  ڈی مستورا نے کہا ہے کہ اگر وہ جولائی میں شام  میں  مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اگست کی حتمی تاریخ تک سیاسی عبوری دور کی جانب پیش رفت کا امکان ممکن ہوگا۔

اُنھوں نے یہ  بات  گزشتہ  روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے کہی۔

ڈی مستورا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  ہم جولائی میں  مذاکرات کا  دور شروع کروانے   کی کوشش کرسکیں گے لیکن ایسا کرنے پر کچھ نقصان ضرور ہوگا اور ہمیں بعض ضمانتوں  کی ضرورت درکار ہو سکتی ہے  جس کے بعد  اگست ایسا وقت ہوگا جب ہمیں کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچنا پڑے گا تاکہ ستمبر میں ہم اس  حالت   میں ہوں کہ حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔

اُنھوں نے اِس بات کی نشاندہی بھی  کی کہ بات چیت کے اگلے مرحلے کے لیے ہمیں تیار ہونا پڑے گاچونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ آخری موقع ہو  جس کے بعد عالمی سربراہ ستمبر کے وسط میں نیویارک میں اپنی سالانہ ملاقاتوں کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں