ایکواڈور میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق ، گزشتہ روز 5٫8 اور 6 شدت کے جھٹکے دوبارہ محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ نے عوام سے پر سکون رہنے کی تلقین کی ہے

476115
ایکواڈور میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

ایکواڈور میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 587 تک جا پہنچی ہے۔

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق ، گزشتہ روز 5٫8 اور 6 شدت کے جھٹکے دوبارہ محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ نے عوام سے پر سکون رہنے کی تلقین کی ہے ۔

دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلےپھنسے تین افراد کو 6 روز بعد زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے جو کہ ایک معجزہ خداوندی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، اس زلزلے سے 7 ہزار 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ 155 تاحال لا پتہ ہیں۔


متعللقہ خبریں