مونٹی نیگرو حکومت مخالف مظاہرے

ڈیموکریٹک فرنٹ کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں ریپبلکن اسکوائر میں جمع ہوئے اور اسمبلی کی طرف مارچ کی

399600
مونٹی نیگرو حکومت مخالف مظاہرے

مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریٹسا میں حکومت سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ مخالف پارٹیوں کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔
ڈیموکریٹک فرنٹ کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں ریپبلکن اسکوائر میں جمع ہوئے اور اسمبلی کی طرف مارچ کی۔
مظاہرین میں ڈیموکریٹک فرنٹ کے چئیر مین آنڈریا مانڈچ اور بعض دیگر اسمبلی ممبران بھی شامل تھے۔
مظاہرین نے اسمبلی کی عمارت کے سامنے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراور مشعلیں پھینکیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
دوسری طرف مونٹی نیگرو وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مظاہروں کے دوران پوڈوگوریٹسا میں البانیہ کے سفیر پر بھی پتھراو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک فرنٹ نے 27 ستمبر کو خیمے لگا کر حکومت کے خلاف مظاہروں کا اغاز کیا تھا جسے پولیس کی مداخلت سے ختم کیا گیا تاہم اس کے بعد دوبارہ حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں