جاپان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

جاپان میں خاص طور پر شمالی علاقوں میں آئے ہوئے سمندری طوفان ایتا اور شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ شدید بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 90 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے

344018
جاپان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

جاپان میں سیلاب۔
جاپان میں خاص طور پر شمالی علاقوں میں آئے ہوئے سمندری طوفان ایتا اور شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔
شدید بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 90 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بدھ کے روز سمندر میں شدید مدوجزر کے باعث مرکزی آئچی صوبے میں طوفان کی وجہ سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں جس کے بعد جمعرات کو بھی مشرقی جاپان میں شدید بارشیں ہوئیں۔
جمعرات کو طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں دارالحکومت کے شمالی علاقے شامل ہیں۔
آفات سے بچاؤ کے ادارے (فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی) کے مطابق 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو شدید زخمیوں میں دو بزرگ خواتین شامل ہیں جو تیز ہواؤں کی زد میں آگئی تھیں۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق توچگی صوبے کے ایک علاقے کنوما کے ایک گھر پر مٹی کا تودا گرنے کے بعد سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔
کچھ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹوکیو کے کچھ علاقوں میں سیلاب کے خطرات کے پیشِ نظر حکام نے بدھ کے روز دارالحکومت ٹوکیو اور ملک کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت جاری کردی۔
خراب موسم کے باعث ذرائع آمد ورفت بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ درجنوں پروازیں منسوخ ہوئی ہیں اور کہیں کہیں بلٹ ٹرین سروسز بھی معطل کردی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں