میں تشدد کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں: انگیلا مرکل

میں ،یہاں ہونے والے تشدد کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور حملہ آوروں کے غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی والے روّیے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا: مرکل

340422
میں تشدد کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں: انگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے صوبہ ساکسونیا کے شہر ہیڈناو میں انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کی طرف سے پناہ گزینوں پر حملوں کی مذّمت کی ہے۔
مرکل نے کہا ہے کہ "میں ،یہاں ہونے والے تشدد کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور حملہ آوروں کے غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی والے روّیے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا"۔
جرمن چانسلر نے نسلیت پرست نیو نازیوں کے نفرت آمیز بیانات کی اشاعت کو کریہہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کے کنبوں کا بھی اس موضوع پر اپنے بچوں کے ساتھ تعاون کرنا شرمناک بات ہے"۔
واضح رہے کہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 600 پناہ گزین مخالف مظاہرین نے پناہ گزینوں کے ملک سے انخلاءکے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پتھروں اور ڈنڈوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 31 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں